Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجی ایئرلائنز کو خصوصی پروازیں شروع کرنیکی ہدایت، مسافروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ترجمان

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجی ایئرلائنز کو خصوصی پروازیں شروع کرنیکی ہدایت، مسافروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: ترجمان
February 3, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ایئرلائنز کو خصوصی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، تکلیف کا ازالہ کیا جائے گا۔ ملازمین کی ہڑتال کا منہ توڑ جواب اور مسافروں کی تکالیف کے ازالے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نجی ایئرلائن کو خصوصی پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے لیے خصوصی پروازیں شروع کی جا رہی ہیں۔ لاہور سے کراچی کے لیے پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ کراچی سے لاہور کے لیے بھی پروازیں روانہ کی جا رہی ہیں۔ اسلام آباد سے کراچی کے لیے صبح نو اور رات دس بجے پروازیں روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔