سول ایوی ایشن اتھارٹی کا بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور (92 نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈی جی سی اے اے شاہ رخ نصرت نے جدید خود کار برقی نظام نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدید خودکار نظام نصب کیے جائیں گے۔
ڈی جی سی اے اے نے ڈپٹی ڈی جی کو ہنگامی بنیادوں پر ائیرپورٹس پر جدید برقی نظام کیلئے ضابطے کی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
سی اے اے حکام کے مطابق عیدالاضحیٰ پر گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سےایئرپورٹس پر پرندوں کی آمد میں سب سے زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔