سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویت کی 2 ایئرلائن کی پروازوں کی تعداد کم کردی
کراچی (92 نیوز) کویت کی پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت نہ دینے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویت کی 2 ایئرلائن کی پروازوں کی تعداد کم کردی۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق پی آئی اے کو اجازت نہ دینا دوطرفہ فضائی خدمات کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ کویت کی عدم اجازت پر پاکستان سی اے اے مزید ریگولیٹری کارروائی شروع کرنے پر مجبور ہوگا۔