Friday, December 9, 2022

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرلائن کے چار طیارے گراونڈ کردیئے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے شاہین ایئرلائن کے چار طیارے گراونڈ کردیئے
اسلام آباد(92نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیفٹی کے معیار پر پورا نہ اترنے والے شاہین ائرلائن کے 4طیارے گراؤنڈ کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے طیارے گراؤنڈ کئے گئے ہیں،جن طیاروں کو گراؤنڈ کیا گیا ہے ان میں شاہین ائر لائن کی ایئربس اے320،دو ایئر بس اے 330اور ائربس 737شامل ہیں۔