سول اسپتال کراچی کے ٹراما سینٹر کا تعمیراتی کام چار جون تک مکمل کیاجائے:جام مہتاب ڈہر

کراچی(92نیوز)وزیرصحت سندھ جام مہتاب ڈہرنےسول اسپتال کراچی کےٹراما سینٹرکاتعمیراتی کام چارجون تک مکمل کرنےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصحت سندھ جام مہتاب ڈہرکاکہناہےکہ سول اسپتال کےٹراماسینٹرکی تعمیرسےنہ صرف کراچی بلکہ سندھ کےدیگرشہروں کی ضروریات کوبھی پوراکیاجاسکےگا۔
انہوں نےآتشزدگی سےمتاثرہ ایمرجنسی کی دوبارہ تعمیرکی ہدایات بھی کی،ان کاکہناتھاکہ ملازمین اورکارکن عالمی معیارکی پابندی کریں۔