Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سولویں صدی کا شاہکار قلعہ روہتاس آج بھی قدیم فن تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے

سولویں صدی کا شاہکار قلعہ روہتاس آج بھی قدیم فن تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے
February 6, 2021

جہلم (92 نیوز) جہلم کا تاریخی سیاحتی مقام قلعہ روہتاس دینہ جی ٹی روڈ سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ جنگی حکمت عملی کے تحت بننے والا یہ قلعہ شیر شاہ سوری نے سولہویں صدی میں تعمیر کرایا تھا۔

سولویں صدی کا شاہکار آج بھی قدیم فن تعمیر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ قعلہ روہتاس فرید خان المعروف شیر شاہ سوری نے تعمیر کرایا۔ محکمہ آثار قدیمہ قلعہ روہتاس کے انچارج خالد  کا کہنا تھا کہ قلعے کی مرمت کا کام جاری ہے۔

قعلے میں شاہی محل ، رانی محل ، شیشی دروازہ۔ ، طلاقی دروازہ ، پھانسی گھاٹ اور شیر کے پنجرے آج بھی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ قلعے کے اندر شاہی مسجد کی شاندار تعمیر بھی عظمت رفتہ کی کہانی بیان کرتی ہے۔

کئی جنگوں میں اپنے مکینوں کو پناہ دینے والا یہ قلعہ آج سیاحتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ حکومت اس قومی ورثے کے تحفظ کےلئے مزید اقدامات اٹھائے۔

پانچ سو سالہ تاریخ کی ہزاروں داستانیں لیئے یہ قعلہ آج عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ اسکی دیکھ بھال بھی عالمی ادارہ یونیسکو کی نگرانی میں ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔