سوشل میڈیا کی ریگولرائزیشن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،فواد چودھری

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی ریگولرائزیشن کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ، دنیا ٹیکنالوجی کے انقلاب سے گزر رہی ہے ، ہمیں اس کے ساتھ چلنا ہوگا۔
اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے، اربوں ڈالر کا قرض ہے،ماضی کی حکومتوں نے اشتہارات کا بے دریغ استعمال کیا ،اشتہارات پر 10 ارب کا سالانہ خرچہ ہونا چاہیے جسے 35 ارب تک پہنچادیا گیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا کو جتنی آزادی حاصل ہے کسی اور ملک میں نہیں ،پیمرا کو ختم کر کے ریگولیٹری اتھارٹی بنائیں گے۔