سوشل میڈیا پر 92نیوز کا ہیش ٹیگ مقبول‘ نون اور جنون میں مقابلہ جاری
لاہور (92نیوز) این اے ایک سو بائیس کا جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ جماعتوں کے کارکن دیوانہ وار اپنے امیدواروں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ 92نیوز نے سوشل میڈیا پر بھی عوام کو رائے دینے کا موقع دیا۔ معروف ہیش ٹیگ پر ٹوئیٹس کا سلسلہ جاری ہے۔
یوں 92 نیوز سوشل میڈیا پر بھی چھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک طرف جہاں پولنگ سٹیشنوں پر اپنے پسندیدہ امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے نوجوانوں کی جانب سے زورآزمائی کی جا رہی ہیں وہیں انٹرنیٹ کا میدان بھلا کیسے خالی چھوڑا جا سکتا ہے۔ 92 نیوز کے ہیش ٹیگ پر مسلم لیگ نون اور کپتان کے کھلاڑیوں میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ جاری ہے۔
مسلم لیگ نون کے حمایتیوں نے عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماو¿ں کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ کپتان پر ہوئی خاصی تنقید۔ علیم خان بھی موضوع بحث رہے۔ کپتان کے کھلاڑی بھلا کہاں چپ رہتے دل کھول کر ہوئیں ٹوئیٹس۔
دھاندلی کی پھر بازگشت سنائی دی گئی جبکہ کرپشن کی بھی باتیں جاری ہیں۔ 92نیوز کے ہیش ٹیگ سے سیاسی رہنماو¿ں نے بھی رائے دی۔ یوں 92نیوز ایک مرتبہ پھر سب سے آگے نکل گیا۔