Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سوشل میڈیا پر کیکی چیلنج کے چرچے زبان زد عام ہوگئے

سوشل میڈیا پر کیکی چیلنج کے چرچے زبان زد عام ہوگئے
August 2, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سوشل میڈیا پر کیکی چیلنج کے چرچے زبان زد عام ہو گئے ، کوئی کامیاب تو کسی کو منہ کی کھانی پڑی ،مختلف حادثوں کے پیش نظر کئی  ممالک میں کیکی چیلنج پر پابندی عائد کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر کیکی چیلنج نے آتے ہی دھوم مچا دی ،بچہ ہو یا بڑا، جوان ہوں یا بوڑھےسب پر اس چیلنج کا رنگ چڑھ گیا۔ہر کوئی چلتی گاڑی سے نکل کر رقص کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا۔ دنیا بھر کی طرح بھارت اور پاکستان میں بھی کیکی چیلنج کا شور مچا ، مشہور اداکار ہو یا عام شہری ہر کوئی کیکی یہ چیلنج پرفارم کرتے نظر آرہاہے۔ یہ ہی نہیں بلکہ انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں پر بھی اس چیلنج کا بخار سر چڑھ کر بول رہاہے۔کتاہویا گینڈا سب کیکی چیلنج کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔ جہاں ہر چیز کے فائدے اور نقصان ہوتے ہیں وہیں یہ چیلنج پرفارم کرتےہوئےبھی کوئی کامیاب ہوا ،تو کسی کو منہ کی کھانی پڑی۔ امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والی اٹھارہ سالہ اینا یہ ہی چیلنج پورا کرنےکی کوشش میں چلتی گاڑی سے اتری، لیکن توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے اس ہی وقت زمین پرجا گری جس سے اس کے سر پر شدید چوٹ آٗئی۔ مختلف حادثاتوں کے پیش نظر پولیس بھی چوکنا ہوگئی ہےاورکئی ممالک میں حکام نے کیکی چیلنج غیرقانونی  قرار دےدیاہے۔