Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سوشل میڈیا پر عائشہ عمر اور شیخ رشید کی شادی کے چرچے

سوشل میڈیا پر عائشہ عمر اور شیخ رشید کی شادی کے چرچے
May 30, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اور شیخ رشید کی شادی کے سوشل میڈیا   پر چرچے ہیں، سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار ہوگئی، شیخ رشید سے پریس کانفرنس کے دوران عائشہ عمر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کردی۔

کنوارے  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  احمد کی ڈیمانڈ اب بھی ہےبرقرار ، معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر بھی شیخ رشید سے شادی کی خواہاں مگر شیخ صاحب تو انہیں جانتے ہی نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے شیخ رشید سے اس حوالے سے استفسارکیا تو انہوں نے  لاعلمی کا اظہارکیا ۔

عائشہ عمر سے ایک ٹی وی شو کے دوران پوچھا گیا  اگر دنیا  میں صرف قائم علی شاہ ،رانا ثنااللہ اور شیخ رشید ہی باقی بچیں تو آپ ان میں سے کس کو اپنا جیون ساتھی بنانا پسند کریں گی تو  عائشہ عمر نے شیخ رشید کا نام لیا تھا ۔

عائشہ عمر کاکہنا تھا کہ شیخ رشید دلچسپ اورنرم دل انسان ہیں،انکی حس مزاح  بھی اعلیٰ ہے  تاہم عائشہ عمر نے کہا کہ وہ حقیقت میں ابھی شادی نہیں کرنا چاہتیں۔