Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سوشل میڈیا پر دس برس کے امریکی بچے کی دھوم

سوشل میڈیا پر دس برس کے امریکی بچے کی دھوم
December 11, 2016

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک دس سالہ امریکی بچے کی دھوم مچی ہوئی  ہے ، یہ بچہ آج  سے دس سال پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے سٹار بنا جس میں اس نے  اپنے ریت  سے بھرے ہاتھوں کو مخصوص انداز میں  دباکر چہرے کو جارحانہ بنایا   تو کروڑوں لوگ اس  پر فدا ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق سامےگرینرپرقدرت  کچھ زیادہ ہی مہربان ہےجس پربچپن سےہی شہرت اوردولت کی دیویاں فداہیں۔   جب گیارہ ماہ کاتھاتوسوشل  میڈیاپراس کی  تصویرنےدنیابھرمیں دھوم مچادی ۔ کروڑوں لوگوں نےاسےپسندکیااور شیئرکیا  پھرجب سامےدس برس کاہواتواپنےوالدکےلئےمسیحابن گیااوراسےموت کےمنہ سےنکال لایا۔ معاملہ یہ ہےکہ  دو ہزار چھ میں سامے کے والدکے گردےخراب ہوگئےاورکئی برسوں   تک ڈائیلسز  ہوتا رہا لیکن چند ماہ پہلے ڈاکٹروں نے صاف جواب دےدیا کہ اب گردہ تبدیل کرانا پڑے گا۔ ڈاکٹروں  نےجسٹن   گرینر کو پچھہتر ہزار ڈالر  کا نسخہ تھمادیا جو ان کی حیثیت سے زیادہ تھا ایسے میں سامے کی ماں لینی کو اچھوتا خیال سوجھا اور اس نے اپنے بیٹے کی وہ تاریخی تصویر اور موجودہ تصویر سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کردی۔  پھرکیاتھا،لوگوں کو جب پتہ چلا کہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ انکا اپناسامےگرینر ہے تو انہوں نے اپنی جیبوں کے منہ کھول دئیے یوں  سامےکی فیملی کو ایک لاکھ ڈالر سے زائدکی رقم اکٹھی ہوگئی۔ مسٹر گرینر کا گردہ تبدیل کیا جاچکا ہے اور وہ ایک صحت مندزندگی  گزاررہا ہے۔ سامے اپنی خوش بختی پرنازاں ہےکہ اتنی کم عمری  میں اپنےباپ کاسہارابنا۔