Saturday, July 27, 2024

سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹ بناکر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹ بناکر خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
February 11, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹ بناکر خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کرائم سرکل نے فیس بک پر خاتون کے نام سے جعلی آئی ڈی بنا کر ہراساں کرنے پر ڈرگ روڈ کی رہائشی خاتون مہوش کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق خاتون نے درخواست میں بتایا کہ نامعلوم شخص نے تین ماہ قبل اس کے نام سے جعلی فیس بک اکاونٹ بنایا اور اس کی تصاویر پبلک کر چکا ہے۔ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوے ڈی ایچ اے میں چھاپہ مارکر لیاقت آباد کے رہائشی فہد باری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ڈی ایچ اے میں توحید کمرشل میں واقع ایک کال سینٹر میں کام کرتا تھا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مہوش کا کلاس فیلو تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف تفتیش کا شروع کر دی ہے۔