دنیائے عیسائیت کے روحانی پیشوا بھی سوشل میڈیا کے سحر میں مبتلا

ویٹی کن (ویب ڈیسک) پوپ فرانسس نے انسٹاگرام پر اکاﺅنٹ بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تصویروں کا تبادلہ کرنے والی ویب سائٹ انسٹا گرام میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اکاﺅنٹ اوپن ہوتے ہی ایک گھنٹے کے اندر اندر ان کے فالوورز کی تعداد دس ہزار تک پہنچ گئی۔ ابھی تک پوپ نے انسٹاگرام پر صرف دو تصاویر شیئر کی ہیں۔
پوپ انسٹاگرام پر @Franciscus نام استعمال کر رہے ہیں جو لاطینی میں فرانسس کا متبادل ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اکاو¿نٹ پوپ خود استعمال نہیں کریں گے بلکہ ویٹی کن میں دوسرے لوگ اس کی دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔ پوپ فرانسس ٹوئٹر پر بھی موجود ہیں۔ ان کا ہینڈل @Pontifex ہے۔