Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سوشل میڈیا سٹار شام ادریس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

سوشل میڈیا سٹار شام ادریس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
January 2, 2019
لاہور (ویب ڈیسک ) معروف سوشل میڈیا سٹار شام ادریس نے نومبر میں دوست فروگی سے منگنی کی تھی اور اب دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں۔ یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنیوالے پاکستانی نژاد کینیڈین شام ادریس اور انکی دوست فروگی پاکستان میں کافی مشہور ہیں جو کہ یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیو بلاگ اور پرمزاح ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ اب ان دونوں نے نکاح کرلیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی نے ماضی میں شام ادریس کی جانب سے شادی کی پیشکش متعدد بار مسترد کی تھی۔ دنیا بھر میں دونوں کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پرنیک خواہشات کے پیغامات بھی تحریر کیے۔