Monday, January 30, 2023

سوزوکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں 42.66 فیصد اضافہ

سوزوکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں 42.66 فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) نومبر 2018 ء کے دوران 1000 سی سی سوزوکی کلٹس کی گاڑیوں کی پیداوار میں42.66 فیصد اضافہ جبکہ فروخت میں 13.35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹو مینو فیکچرز ایسو سی ایشن(پاما)کی رپورٹ کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران 1000 سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار 1 ہزار603 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران پیدوا ر 2 ہزار 287 یونٹس رہی۔ اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران سوزوکی کلٹس کی تیار کردہ 1000سی سی کلٹس گاڑیوں کی پیداوار میں 684 یونٹس یعنی 42.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پاما کے اعدادو شمار کے مطابق نو مبر 2017ء کے دوران 1000سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی فروخت 1 ہزا ر 363 یونٹس رہی جبکہ نومبر 2018ء کے دوران فروخت 1ہزار 545 یونٹس تک اضافہ ہوا اس طرح نومبر 2017ء کے مقابلہ میں نومبر 2018ء کے دوران سوزکی کلٹس 1000سی سی سوزکی کلٹس گاڑیوں کی فروخت میں182 یونٹس یعنی 13.35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔