Tuesday, October 4, 2022

سوا تین برس میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، شہباز شریف

سوا تین برس میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، شہباز شریف
September 18, 2021 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے سوا تین برس میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔

شہباز شریف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج پٹرول اور بجلی بم چل رہے ہیں۔ یہ نام ریاست مدینہ کا لیتے اور کام اسکے خلاف کرتے ہیں۔ کہتے تھے ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو تو وزیراعظم چور ہے۔ آج ڈالر تاریخی سطح پر ہے۔ معیشت کی بربادی ہو رہی ہے۔ عوام کا دل بھر گیا۔ شفاف الیکشن کرانا ہوں گے۔ اس بار جھرلو نہیں چلے گا۔ اگلا الیکشن نون لیگ کا ہو گا۔

ادھر سعد رفیق کا سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا حکومت نے تین سال میں صرف سیاسی انتقام لیا۔ طاقت کے بل بوتے پر سیاسی حقیقت بدلی نہیں جا سکتی۔ اگر ای و ایم پر زبردستی ہوئی تو الیکشن پہلے دن سے ہی متنازعہ ہو جائیں گے۔

خواجہ آصف بولے ملک کے حالات اچھے نہیں۔ کوئی ایک محاذ بھی ایسا نہیں جہاں عمران خان کو کامیابی ملی ہو۔