سوات، شانگلہ، بشام، بونیر، دیر، چترال اور مالا کنڈ میں زلزلہ
سوات (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سوات، شانگلہ، بشام، بونیر، دیر، چترال اور مالا کنڈ میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما سنٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 120 کلومیٹر تھی۔ حیدر آباد اور کوٹری کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شدت 3.3، گہرائی 30 کلومیٹر اور مرکز حیدرآباد سے 70 کلومیٹر دور تھا۔