Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سوات سنو جیپ ریلی ، ملک امیر سید اور فیصل احمد فاتح قرار

سوات سنو  جیپ ریلی ، ملک امیر سید اور فیصل احمد فاتح قرار
February 4, 2018

سوات ( 92 نیوز ) سوات کی حسین وادی کالام میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سنو جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس میں  پاکستان بھر سے35 ٹیموں نے  حصہ لیا ۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ان کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔

دشمن جتنے بھی حملے کریں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ سوات کی حسین وادی کالام میں پاک فوج کی جانب سے سنو جیپ ریلی کا انعقاد کر کے امن کے دشمنوں  کو منہ توڑ جواب دے دیا گیا۔

وادی کالام میں پاک فوج  کے زیر اہتمام ہونے والی  سنو جیپ ریلی میں ملک بھر سے 35 ٹیموں نے  حصہ لیا۔ سنو جیپ ریلی کا مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا ہے۔

سنو جیپ ریلی صبح 10بجے باہان پل کے مقام سے شروع ہوئی اور کالام کے شاہی گراونڈ پر اختتام پذیر ہوئی ۔ شہریوں کی بڑی تعداد  ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔

اے کیٹیگری کے مقابلے میں ملک آمیر سید نے میدان مارلیا ۔ بی کیٹیگری میں جاوید کالامی اور سی کیٹیگری کے مقابلوں میں فصل احمد فاتح ٹھہرے۔