Friday, August 19, 2022

سوات، دیر، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، دیر، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
August 1, 2021 ویب ڈیسک

سوات (92 نیوز) سوات، دیر، چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ 178  کلومیٹر زیر زمین آیا اور اس کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔