سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی
سوات (نائنٹی ٹو نیوز) سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 194 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔