Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سوات، کبل کے علاقے شریف آباد میں خود کش دھماکہ ، 11 سکیورٹی اہلکار شہید

سوات، کبل کے علاقے شریف آباد میں خود کش دھماکہ ، 11 سکیورٹی اہلکار شہید
February 3, 2018

سوات( 92 نیوز ) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں دھماکے میں 11 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 13  زخمی ہو گئے ۔

سوات کی تحصیل کبل میں آرمی یونٹ کے کھیل کے میدان میں خود کش حملہ کیا گیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک فوج کے آفیسر سمیت 11 جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 13 شدید زخمی ہیں ۔

تحصیل کبل کے علاقے  شریف آباد میں آرمی یونٹ میں  سکیورٹی  اہلکار   والی بال کھیل رہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

خود کش حملے کے بعدسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ زخمی اہلکاروں  کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سوات میں خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بزدل دہشت گرد  مادر وطن کے بہادر بیٹوں سے کوئی مقابلہ نہیں کرسکتے، دہشت گردی کے خلاف  جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،آصف زرداری ،بلاول بھٹو،سینیٹر سراج الحق و دیگر سیاسی رہنماوں نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔