سوئی گیس کمپنی کے ڈی ایم ڈی شعیب وارثی سمیت 3افسر 90 روز کیلئے رینجرز کے حوالے

کراچی (92نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرشعیب وارثی کو نوے روز کیلئے رینجرز کے حوالے کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹرشعیب وارثی کوکراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ رینجرز کو حاصل اختیارات کا نوٹیفکیشن فوری پیش کیا جائے جس پر رینجرز لاءافسر نے نوٹیفکیشن پیش کیا اور نوے روزہ تحویل کی استدعا کی۔
عدالت نے ایس ایس جی سی کے ڈپٹی ایم ڈی شعیب وارثی کو تحقیقات کیلئے نوے روزہ تحویل پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔