سوئٹزر لینڈا ور گلگت کے پہاڑوں کا کوئی مقابلہ ہی نہیں، وزیر اعظم عمران خان

سکردو (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے سوئٹزر لینڈا ور گلگت کے پہاڑوں کا کوئی مقابلہ ہی نہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سکردو ایئرپورٹ اور جگلوٹ سکردو روڈ کا افتتاح کر دیا۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت ہے۔ سیاحت کو فروغ دینے سے غربت کم ہو گی۔ وقت آئے گا لوگ گلگت بلتستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان بولے سکردو کو آزاد کشمیر کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں ۔ گھر بنانے کے لئے بلا سود قرضے فراہم کر رہے ہیں۔ 17 ارب روپے کی اسکالر شپ دی جا رہی ہیں۔ سکردو کیلئے نئی سڑک تعمیر ہونے سے 8 گھنٹے کا سفر 4 گھنٹے کا رہ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث سپلائی لائن رکنے سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی۔ ملک سے غربت کم کریں گے۔