Tuesday, October 4, 2022

سوئٹزرلینڈ کے سٹین وارینکا فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے، نوواک جوکووچ اور اینڈی مورے کے درمیان میچ ملتوی

سوئٹزرلینڈ کے سٹین وارینکا فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے، نوواک جوکووچ اور اینڈی مورے کے درمیان میچ ملتوی
پیرس (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے سٹین وارینکا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ولفریڈ سونگا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مٹی کے کورٹ پر ہوا جس میں سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبرنو سٹین وارینکا کا مقابلہ فرانس کے ولفریڈ سونگا سے ہوا جس میں سوئس کھلاڑی نے میزبان حریف کو چھے تین، چھے سات، سات چھے اور چھے چار سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ فرنچ اوپن کا دوسرا سیمی فائنل اینڈی مورے اور نوواک جوکوویچ کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کا چوتھا سیٹ جاری تھا کہ اچانک موسم خراب ہو گیا جس کے باعث کھیل ادھوراچھوڑنا پڑا جسے آج مکمل کیا جائیگا۔