Friday, February 3, 2023

سوئٹزرلینڈ میں پیرا گلا ئیڈنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر

سوئٹزرلینڈ میں پیرا گلا ئیڈنگ  چیمپئن شپ اختتام پذیر
سوئٹزرلینڈ (92نیوز) سوئٹزرلینڈ میں پیرا گلا ئیڈنگ  چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی ، پیرا گلائیڈرز نے صلاحیتوں کا ایسا جادو جگا یا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ،ا سپین کے ہوراسیو لورینز نے عمدہ پرفارمنس دکھائی  اور ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ سوئٹزر لینڈ میں ورلڈ پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ کا آخری روز  دنیا بھر سےماہر پیرا گلائیڈرز نے شرکت کرکے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے ۔ پیراگلائیڈرز نے فضا میں بہترین سٹنٹس دکھائے، سنسنی خیز چیمپئن شپ سے انتیس ہزار شائقین محظوظ ہوئے۔ ا سپین کے ہوراسیو لورینز نے فائنل مقابلے میں فتح حاصل کی،برازیل کے رافیل  گوبرانا  دوسرے نمبر پر رہے۔ شاندار پرفارمنس پر لورینز عالمی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آ گئے۔