Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سوئٹزرلینڈ : سائنسدان دنیا کی سب سے چھوٹی تصویر چھاپنے میں کامیاب ہو گئے

سوئٹزرلینڈ : سائنسدان دنیا کی سب سے چھوٹی تصویر چھاپنے میں کامیاب ہو گئے
December 26, 2015
برن (ویب ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے محققین نے ایک انک جیٹ پرنٹر کے ذریعے دنیا کی سب سے چھوٹی تصویر چھاپ لی ہے۔ اس تصویر کا سائز انسانی بال کے ایک سرے کے برابر ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس تصویر کو براہ راست انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہے۔ اس تصویر میں تین رنگ برنگی مچھلیاں ایک رنگین سمندری پودے کی اوٹ سے نکل رہی ہیں۔ یہ تصویر 80 x 115 مائیکرومیٹر کی ہے۔ یہ شاہکار تصویر سہ جہتی نینو ڈرپ پرنٹنگ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پرنٹ کی گئی ہے۔ ای ٹی ایچ زیڈ سپِن آف کمپنی اس سے قبل یہ تھری ڈی پرنٹرز فروخت کے لیے مارکیٹ میں پیش بھی کر چکی ہے۔ اس سے قبل کہ دنیا کی یہ سب سے چھوٹی تصویر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنے اسے خصوصی خوردبین کے ذریعے جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنا ہو گا۔ اس کمپنی کے مطابق زیرسمندر منظر کی اس تصویر کے انتہائی اعلیٰ معیار کی وجہ کوانٹم ڈاٹس ہیں۔ یہ نینو ذرات اپنی جسامت کے مطابق مختلف طرح کی روشنی خارج کرتے ہیں۔ رنگین مچھلیوں اور سمندری پودے کی اس تصویر کی پرنٹنگ کے لیے سرخ، سبز اور نیلے رنگوں کی کئی تہیں پرنٹ کی گئیں جبکہ ان کے پکسلز کے درمیان فاصلہ پانچ سو نینو میٹر کے قریب کا تھا۔