Saturday, July 27, 2024

سوئٹزرلینڈ،جنگ عظیم دوم کا ایک طیارہ گر کر تباہ ، 20افراد ہلاک

سوئٹزرلینڈ،جنگ عظیم دوم کا ایک طیارہ گر کر تباہ ، 20افراد ہلاک
August 5, 2018
سوئٹزر لینڈ ( 92 نیوز) سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی علاقے میں جنگ عظیم دوم کا ایک طیارہ گرکر تباہ ہو گیا۔حادثے میں عملے کےارکان سمیت تمام بیس مسافر ہلاک ہو گئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق  طیارہ سوئٹزر لینڈ کے ہزاروں فٹ بلند  پہاڑوں پر پرواز کر رہا تھا کہ اچانک  چوٹی پر گر گیا جس سے طیارے میں موجود  عملے کے ارکان سمیت  تمام 20افراد ہلاک ہو گئے ۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں فٹ بلند پہاڑوں  کے باعث امدادی ٹیموں  کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔