Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سنیل گواسکر کی عمران خان کو فون پر مبارکباد،تقریب میں شرکت سے معذرت

سنیل گواسکر کی عمران خان کو فون پر مبارکباد،تقریب میں شرکت سے معذرت
August 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور عام انتخابات 2018 میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔ سنیل گواسکر نے متوقع طورپر پاکستان کے 19ویں وزیر اعظم  کا حلف اٹھانے پر  عمران خان کو تہہ نیتی پیغام دیا  اور ساتھ میں تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی ۔ سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ 18اگست کو پاکستان آ سکیں گے  تو میں نے کہا کہ مصروفیت کی وجہ سے معذرت چاہتاہوں سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ میرے پاس عمران خان کے لئے نیک تمنائیں ہیں ، جلد ملاقات کروں گا۔