Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سنیل نارائن کو بی سی سی آئی کرکٹ ایونٹس کے لئے کلین چٹ

سنیل نارائن کو بی سی سی آئی کرکٹ ایونٹس کے لئے کلین چٹ
April 5, 2015
ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈئن باؤلر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا۔ آف اسپنر  اب آئی پی ایل میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔ بی سی سی آئی کی متنازع باولنگ ایکشن کی  سب کمیٹی  نے سنیل نارائن کو بھی کلین چِٹ دے دی۔ چھبیس سالہ آف اسپنراب انڈین پریمیئر لیگ  دوہزار پندرہ میں  کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے لئے دستیاب ہیں۔ سنیل نارائن نے بھارت میں موجود راما چندرا یونیورسٹی میں متنازعہ باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا۔ جہاں سابق بھارتی فاسٹ باؤلر جواگل سری ناتھ کی سرپرستی میں ، کڑے امتحانات سے گزرنا پڑا۔ سری ناتھ نے سنیل کے ایکشن کو قوانین کے مطابق قرار دے دیا ۔ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ سے قبل پابندی کا شکار ہونے والے پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل  کے بعد اب ۔ٓئی سی سی نے سنیل نارائن کے باؤلنگ  ایکشن کو  بھی گرین سگنل دے دیا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سعید اجمل اور سنیل نئے ایکشن سے بہتر کارکردگی دکھا پائیں گے یا نہیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔