Tuesday, December 6, 2022

سنگین غداری کیس ، پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سفری تفصیلات طلب

سنگین غداری کیس ، پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سفری تفصیلات طلب
اسلام آباد (92 نیوز) سنگین غداری کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سفری تفصیلات طلب کر لیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے پرویز مشرف کا بطور ملزم بیان ریکارڈ کرنے کے لیے کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے بہتر ہے آپ دبئی جائیں اور پرویز مشرف کو ساتھ لے کر آئیں ۔  پرویز مشرف کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ وکیل پرویز مشرف کا کہنا تھا خصوصی عدالت سے حکم نامے حاصل کرنے ہیں مگر خصوصی عدالت فی الحال غیر فعال ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پرویز مشرف کے وکیل کو سابق صدر کی سفری تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم  سناتے ہوئے سماعت دسمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔