سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کا حق دفاع ختم کر دیا گیا

اسلام آباد ( 92 نیوز) سنگین غداری کیس میں پرویزمشرف کا حق دفاع ختم کر دیا گیا ، خصوصی عدالت نے ریمارکس دیے کہ مفرورملزم وکیل کی خدمات بھی حاصل نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے وفاقی حکومت کو مشرف کے دفاع کے لئے وکلاء کے نام اور فیس کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیے کہ عدالت فیصلہ کرے گی مشرف کیلئے کس وکیل کی خدمات لینی ہیں، مشرف خود کو قانون کے حوالے کریں تو اپنی مرضی کا وکیل کر سکتے ہیں۔
خصوصی عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کی بیماری کے باعث ٹرائل ملتوی نہیں کیا جا سکتا، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مشرف کو مزید موقع نہیں دے سکتے۔