Sunday, December 4, 2022

سنگا کار ا کے بلے کو رنز اگلنے سے کوئی باولر بھی نہ روک سکا

سنگا کار ا کے بلے کو رنز اگلنے سے کوئی باولر بھی نہ روک سکا
ہوبارٹ(ویب ڈیسک)ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹ میں پول اے میں شامل ٹیموں میں ایک ٹیم سری لنکا کی بھی کھیل ر ہی ہے۔ آئی لینڈرز کی ٹٰیم میں یوں تو کئی قابل بھروسہ بلے باز موجودہیں لیکن ان میں سنگاکارا واحد وکٹ کیپر بلے باز ہیں جس نے کسی بھی ٹیم کے بالر کو نہیں بخشا۔ سنگا کارا نے چار میچوں میں مسلسل سنچری بناکر ریکارڈ بنا دیا۔ انگلینڈ سے میچ کے دوران بھی سنگاکارا نے انگلش باؤلرز  کی دھجیاں اڑائیں صرف چھیاسی گیندوں پر ایک سو سترہ رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سنگاکارا نے  کینگروز کو بھی نہ بخشا آسٹریلوی باؤلرز پر ہاتھ صاف کرتے ہوئے ایک سو چار رنز کی اننگز کھیلی۔ سنگاکارا نے اپنا جارح انداز اسکاٹ لینڈ کے خلاف بھی اپنائے رکھااسکاٹش باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی اور محض چھیاسی گیندوں پر سنچری داغ دی۔ کمار سنگاکار وہ واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے دو ہزار گیارہ اور  دوہزار پندرہ کے میگاایونٹس میں چار چار سو سے زائد رنز اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کی  ہے۔