Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سنگاکارا کو برطانیہ میں ہائی کمشنر کا عہدہ دینے کی پیشکش

سنگاکارا کو برطانیہ میں ہائی کمشنر کا عہدہ دینے کی پیشکش
August 24, 2015
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)کرکٹ کے میدان کو الوداع کہنے  والے لیجنڈ کھلاڑی کمار سنگا کارا کوبرطانوی ہائی کمشنر کا عہدہ دینے کی پیش کش کر دی گئی۔ تفصیلات کےمطابق سری لنکن صدر میتھیری پالا سری سینا نے کمار سنگاکارا کو برطانوی ہائی کمشنر کے عہدے کی پیش کش کر دی ہے۔ ایک سو چونتیس ٹیسٹ، چار سو چار ون ڈے انٹرنیشنل اور چھپن ٹی ٹوینٹی میچوں میں بیٹنگ کے جوہر دکھانے والے سنگا کارانے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں  کیرئیر کی آخری اننگزکھیلی ۔ انہوں نے  کیرئیر کا اختتام کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں کھلاڑی کے طور پر کیا۔