سنگاپور: پارلیمانی انتخابات کے بعد وزیراعظم لی لونگ کا بیس رکنی کابینہ کا اعلان، دس وزرا پچپن سال سے کم عمر
سنگاپور (ویب ڈیسک) سنگاپور میں پارلیمانی انتخابات کے بعد وزیراعظم لی لونگ نے بیس رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ دس وزرا پچپن سال سے کم عمر کے ہیں۔
سنگاپور کے وزیراعظم لی لونگ نے اپنی سرکاری رہائشگاہ پر کابینہ کا اعلان کیا تو وزرا بھی ان کے ساتھ تھے۔ کابینہ میں تین کوآرڈی وزرا بھی متعارف کرائے گئے ہیں جن میں ٹیو چی ہین، تھرمن شن مگ رتنم اور خابون ون شامل ہیں جو ایک سے زائد وزارتوں کے ذمہ دار ہوں گے۔
وزارت تعلیم اور وزارت صنعت وتجارت میں دو دو وزیر مقرر کئے گئے ہیں۔ کابینہ کے ارکان جمعرات کو حلف اٹھائیں گے۔