سنگاپور: بینک ڈکیتی کا ملزم بینکاک سے گرفتار

بینکاک(ویب ڈٰیسک)سنگاپور میں بارہ سال بعد بینک ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو نے پرچی دکھا کر 30ہزار ڈالر لوٹے بینک لوٹنے والے کینیڈین شہری کو بینکاک سےگرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سنگاپور میں ایک نجی بینک کی ایک برانچ میں داخل ہوا اور اس نے کیش کلرک کو کاغذ کی ایک پرچی تھما دی تھی۔ جس پر لکھا تھا یہ ایک ڈکیتی ہے اور اس کے پاس اسلحہ ہے۔ کلرک نے اپنے پاس موجود 30 ہزار سنگاپور ڈالر ملزم کے حوالے کر دیئے ملزم فرار ہو کر تھائی لینڈ پہنچ گیا،جہاں اسے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا، ۔ یہ سنگا پور میں اس صدی کے دوران ہونے والی دوسری بینک ڈکیتی تھی۔