Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سنگاپورروایتی ریمپ کی بجائے سڑکوں پرماڈلز کی کیٹ واک

سنگاپورروایتی ریمپ کی بجائے سڑکوں پرماڈلز کی کیٹ واک
April 12, 2015
سنگاپور(92نیوز)سنگاپور کی سڑکوں کے بیچوں بیچ اب گاڑیاں ہی نہیں ٹاپ ماڈلز  نے بھی کیٹ واک شروع کردی،رنگ برنگے  ملبوس زیب تن کیے ماڈلز نے  خوب داد وصول کی۔ سنگاپور کے اہم تجارتی مرکز کے عین وسط میں چھ ہفتوں پر مشتمل فیشن ویک کا  اسٹیج سجایا گیا۔ فیشن ویک میں تیرہ مقامی اورآٹھ بین الاقوامی ڈیزائنرز کے ملبوسات کو پیش کیا گیا ، فیشن شو نے اس وقت شائقین کے دل جیت لیے جب ایک سو چہتر ماڈلز نےسفید رنگ کے خیمے سے نکل کر روایتی ریمپ کی بجائے سڑکوں پر کیٹ واک شروع کردی ۔ اس موقع پر جدید ملبوسات زیب تن کئے ماڈلز نے سڑک کے دونوں اطراف بیٹھے شائقین سے بے شمار داد سمیٹی جبکہ ڈیزائنرزنے اس قسم کے ایونٹس کو فیشن انڈسٹری کی ترقی کےلیے اہم قرار دیا ہے۔ singa
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔