Sunday, September 25, 2022

سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرا دیا

سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرا دیا
September 25, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرا دیا۔ بابراعظم نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابر اعظم کے 65 اور وہاب ریاض کے ناٹ آؤٹ 20 رنز کی بدولت سنٹرل پنجاب نے بلوچستان کو دو وکٹ سے شکست دیدی۔

بلوچستان کے جنید خان نے 3،عاکف جاوید اور کاشف بھٹی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے چوتھے میچ میں بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 142رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کے عثمان قادر نے 25 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔