Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں قتل کے مجرم کو پھانسی، مجرم امجد نے انیس سو اٹھانوے میں دوست کو قتل کر دیا تھا

سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں قتل کے مجرم کو پھانسی، مجرم امجد نے انیس سو اٹھانوے میں دوست کو قتل کر دیا تھا
August 19, 2015
گوجرانوالہ (نائنٹی ٹو نیوز) سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم امجد علی نے پانچ جولائی انیس سو اٹھانوے میں تھانہ پھول نگر قصور کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر اپنے دوست خلیل احمد کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج قصور نے تئیس جنوری دو ہزار ایک کو مجرم امجد علی کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ اعلیٰ عدالتوں اور ایوانِ صدر سے رحم کی اپیلیں خارج ہونے کے بعد سیشن جج قصور نے مجرم کے آج کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے تھے۔ پھانسی کی نگرانی کے لیے سپیشل مجسٹریٹ ملک محمد سلیم بھی موجود تھے۔ مجرم کی موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔