Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سنٹرل انڈیکشن پالیسی کیخلاف پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری

سنٹرل انڈیکشن پالیسی کیخلاف پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری
December 15, 2016

لاہور (92نیوز) سنٹرل انڈیکشن پالیسی کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کی بندش اور ڈاکٹروں کی غیرحاضری سے مریض علاج کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن ڈاکٹرز اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کےینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر میں نہ مانوں کی رٹ پر اڑ گئے۔ نام نہاد مسیحاؤں نے اپنے مطالبات کی منظوری اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے سرکاری اسپتالوں میں چھٹے روز بھی کام بند رکھا۔ لاہور ہو یا راولپنڈی، فیصل آباد ہو یا ملتان تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں اور ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب رہے۔

علاج کے لیے اسپتالوں میں آنے والے مریض مسیحاؤں کی راہ تکتے رہ گئے۔ مریضوں کی مشکلات کے باوجود احتجاج پر ڈٹے ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ حکومت جب تک ان کےمطالبات نہیں مانتی کام نہیں کریں گے جبکہ عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے مریضوں کا استعمال کرنا بے حسی کی بدترین مثال ہے۔ ڈاکٹرز کو اب یہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔