Wednesday, December 7, 2022

سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈگ ٹوگریوز“ کا پہلا ٹریلرجاری

سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈگ ٹوگریوز“ کا پہلا ٹریلرجاری

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہارر فلموں کے مداح ہوجائیں تیار۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈگ ٹو گریوز“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم چوبیس مارچ کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق خوفناک مناظر اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ڈگ ٹو گریوز“ کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر مبنی ہے جو اپنے گمشدہ بھائی کی تلاش میں نکلتی ہے اور خود بھی مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس لڑکی کو قدم قدم پر شیطانی قوتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلم کی ہدایات ہنٹر ایڈمز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ٹیڈ لیوائن، سمانتھا اسلر، ڈینی گولڈ رنگ، بریڈلے گرانٹ اور اوڈرے فرانس شامل ہیں۔ دل دہلا دینے والے مناظر کا تڑکا لیے یہ فلم چوبیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔