Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”انفیرنو“ کا آفیشل ٹریلر جاری

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”انفیرنو“ کا آفیشل ٹریلر جاری
May 11, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”انفیرنو“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم اٹھائیس اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی ووڈ فلم ”انفیرنو“ کی کہانی رابرٹ لینگڈن کے گرد گھومتی ہے جو بھولنے کی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اٹلی کے اسپتال میں علاج کے دوران رابرٹ ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر ایک ٹیم بناتا ہے اور یادداشت کی بحالی کے بعد یورپ کو تباہ کرنے کے خوفناک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں اترتا ہے۔ فلم کی ہدایات رون ہوورڈ نے دی ہیں۔ اداکار ٹام ہینکس رابرٹ لینگڈن کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں فیلسٹی جونز، بین فوسٹر، عرفان خان، اینا الارو، کیٹا سربو اور عمر سائے شامل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔