Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سنسنا ٹی اوپن : راجر فیڈرر نے فائنل میں جاکووچ کو ہرا کر ومبلڈن اوپن کا بدلہ چکا دیا

سنسنا ٹی اوپن : راجر فیڈرر نے فائنل میں جاکووچ کو ہرا کر ومبلڈن اوپن کا بدلہ چکا دیا
August 24, 2015
سنسناٹی (ویب ڈیسک) راجر فیڈرر سنسنا ٹی اوپن کے فائنل میں نواک جکووچ کو شکست دے کر ساتویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ خواتین مقابلوں میں امریکا کی سیرینا ولیمز ٹائٹل لے اڑیں۔ عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے ساتویں بار سنسناٹی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نوے منٹ تک جاری رکھنے والے اس مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔ فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں فیڈرر نے جاکووچ کو کو سات چھ جبکہ دوسرے سیٹ میں چھ تین سے زیر کیا۔ دوسری جانب امریکا کی سیرینا ولیمز نے سنسناٹی اوپن کا ویمنز ٹائٹل جیت لیا۔ امریکی ٹینس سٹار نے فائنل میں رومانیہ کی سیمونا ہیلیپ کو چھ تین اور سات چھ سے شکست دی۔ سیرینا ولیمز نے رواں سال یہ پانچواں بڑا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔