Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،نک کریگوئس نے بورناکورک کو شکست دیدی

سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،نک کریگوئس نے بورناکورک کو شکست دیدی
August 16, 2018
سنسناٹی ( 92 نیوز)سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  میں زبردست مقابلے جاری ہیں ، دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے نک کریگوئس نے   کروشیا کے بورنا کورک کو ہرایا تو  واو رینکا  نے جاپان کے کائی نیشکوری کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔ پہلے معرکے میں آسٹریلیا کے نک کریگوئس اور  کروشیا کے بورنا کورک مد مقابل ہوئے  ، آسٹریلوی کھلاڑی نے پہلا سیٹ  سات چھ سے اپنے نام کیا ۔ دوسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی  نے کم بیک کیا اور  چھ صفر سے کامیابی سمیٹی ، تیسرے سیٹ میں ایک بار پھر کریگوئس کا راج برقرار رہا ،اور  چھ تین سے میدان مارا۔ دوسرے مقابلے میں  سوئٹزرلینڈ کےواو رینکا نے جاپان کے کائی نیشکوری کے ارمان خاک میں ملائے  ، فاتح کھلاڑی نے  چھ چار ،چھ چار سے میدان مارا ۔