Wednesday, September 28, 2022

سندھ : 9اضلاع کی 81نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ : 9اضلاع کی 81نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی(92نیوز)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران  رہ جانے والے سندھ کے 81 نشستوں میں نئی حلقہ بندیوں کا ںوٹیفکیشن جاری کر دیا،الیکشن کمیشن آئندہ تین روز میں رہ جانے والے ان حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔ تفصیلات کےمطابق نئی حلقہ بندیاں سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کی گئی ہیں،تمام حد بندی افسران نے نئی حلقہ بندیوں کی فہرستیں اپنے دفاتر کے باہر آویزاں کر دی ہیں،الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ 9 اضلاع کی ان 81 نشستوں پرنئی حلقہ بندیوں کے بعد امیدوار اور ووٹرز انتخانی شیڈول کے اجرا سے قبل اپنا ووٹ منتقل کرا سکیں گے کیوں کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی فہرستیں منجمد کر دی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے دوسرے اور تیسرے مرحلے کے دوران مختف وجوہات کی بنا پر رہ جانے والے حلقوں میں ضمنی انتخابات ایک ہی روز کرائے جائیں گے۔ شیڈول کے حوالے سے سمری الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی جس کی منظوری کے بعد انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔