Sunday, September 15, 2024

سندھ یونیورسٹی کے امتحانی نظام میں قادیانیوں کی تعلیمات کو ترویج دینے کی سازش بے نقاب

سندھ یونیورسٹی کے امتحانی نظام میں قادیانیوں کی تعلیمات کو ترویج دینے کی سازش بے نقاب
July 2, 2021

کراچی (92 نیوز) سندھ یونیورسٹی کے امتحانی نظام میں قادیانیوں کی تعلیمات کو ترویج دینے کی سازش بے نقاب ہو گئی۔

  سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ایم فل ٹیسٹ میں قادیانیوں کی تفسیر کے سوالات شامل کیئے گئے۔

سندھ یونیورسٹی آف جامشورو کی جانب سے اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے ٹیسٹ میں سو ایم سی کیوز دیئے گئے۔ نوے  نمبر کے ایم سی کیوز میں طالب علموں سے سوال کیا گیا کہ تفسیر احمدیہ کس نے لکھی ہے؟؟جواب کے لئے چار آپشن میں غلام احمد قادیانی،غلام احمد پرویز، سرسید خان اور ملاجیون کے نام شامل تھے۔

پرچے کا یہ سوال سامنے آنے پر شہریوں، طالب علموں اور مذہبی حلقوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ سب ہی کا مطالبہ ہے کہ یہ سوال شامل کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔

نائنٹی ٹونیوز نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر صدیق کلہوڑو سے کئی بار رابطے کی کوشش کی لیکن انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔