Friday, September 20, 2024

سندھ یونیورسٹی میں مالی بے قاعدگیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

سندھ یونیورسٹی میں مالی بے قاعدگیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز
March 31, 2016
کراچی (92نیوز) نیب نے سندھ یونیورسٹی پر چھاپہ مار کر تین سو سے زائد غیر قانونی بھرتیوں اور بجٹ میں خورد برد کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق وائس چانسلر نذیر مغل کے خلاف شکایات موصول ہونے کے بعد چھاپہ مار کاروائی کی۔ نیب نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں غیر قانونی بھرتیوں اور بجٹ میں خورد برد کے معاملات پر بھی افسران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔ نیب نے سندھ یونیورسٹی پر چھاپہ مار کر تین سو سے زائد غیر قانونی بھرتیوں اور بجٹ میں خورد برد کا تمام ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔ نیب نے سابق وائس چانسلر نذیر مغل کے خلاف شکایات کے بعد سندھ یونیورسٹی پر چھاپہ مار کاروائی کی۔ نیب کے تفتیشی افسر کے مطابق سابق وائس چانسلر نذیر مغل کے دور میں یونیورسٹی میں تین سو سے زائد غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں جبکہ ادارے کے بجٹ میں اربوں روپے خورد برد کی گئی۔ نیب نے ریکارڈ تحویل میں لے کر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر نذیر مغل اور دیگر کے خلاف تفتیش شروع کردی۔