Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور کی 6 روز کی ضمانت منظور کر لی

سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور کی 6 روز کی ضمانت منظور کر لی
July 23, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ نے فریال تالپور کی 6 روز کی ضمانت منظور کر لی۔ فریال  تالپور کو 20 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔ ایف آئی اے نے فرال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں مفرور قرار دیا تھا۔اس کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے آصف علی زرداری اور انور مجید سمیت 20 ملزمان کو بھی مفرور قرار دیا تھا۔ ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں دعویٰ کیا تھا کہ تمام ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں ۔