Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سندھ ہائیکورٹ کے چھ نئے مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

سندھ ہائیکورٹ کے چھ نئے مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا
August 27, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ کے چھ نئے مستقل ہونے والے ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ نئے ججوں کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں دس ججوں کی آسامیاں اب بھی خالی ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق 6مستقل ججز کی تقریب حلف برداری سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں ہوئی ۔ اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے ججوں سے حلف لیا ۔ سندھ ہائی کورٹ کے ججز ،پاکستان بار کے صدر ،سندھ ہائی کورٹ بار اور کراچی بار کے سینئر وکلا اور دیگر اعلی شخصیات بھی موجود تھیں ۔ حلف اٹھانے والے ججوں میں جسٹس نظر اکبر ، جسٹس عبدالمالک گدی ، جسٹس جنید غفار ، جسٹس ظفر راجپوت ، جسٹس شاہ نواز طارق اور جسٹس مسز اشرف جہاں شامل ہیں ۔