Friday, December 1, 2023

سندھ ہائیکورٹ کی نیب کو صوبے میں کرپٹ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت

سندھ ہائیکورٹ کی نیب کو صوبے میں کرپٹ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت
August 16, 2017

کراچی (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کوسندھ میں کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے ایک بار پھر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےسماعت 22 آگست تک ملتوی کردیئے۔

نیب قوانین کوکالعدم قراردینے کیخلاف مقدمے کی سماعت سندھ ہائی کورٹ  کے دورکنی بنچ نے کی۔

نیب قوانین کی منسوخی کیخلاف ایم کیوایم ،فنکشنل لیگ ،تحریک انصاف اوردیگرنے درخواست دائرکی تھی۔

 درخواست گزاروں  نے موقف اختیارکیاکہ  نیب سےکرپشن چھپانےکےخلاف پیپلزپارٹی نےاسمبلی سےبغیربحث کیے بل منظور کروایا۔

اوراب سندھ حکومت محکموں کو کہہ رہی ہےکہ نیب سے تعاون نہ کیا جائے۔

عدالت میں ایڈوکیٹ جنرل سندہ کا کہنا تھا کہ‏اٹھارویں ترمیم کےتحت سندھ اسمبلی کونیب بل کی منظوری کااختیارہے۔

جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ پرتالےڈال دیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ نیب‏عدالتی فیصلےتک انکوائری جاری رکھےمگرحتمی رپورٹ پیش نہ کرے

 عدالت نے انکوائریوں  کی زدمیں آںیوالے اراکین سندھ اسمبلی اورانکوائری کرنیوالے افسران کی بھی رپورٹ نیب سے طلب کرلی ۔