Saturday, July 27, 2024

سندھ ہائیکورٹ کی دودھ کے نرخ مقرر کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو 10 دن کی مہلت

سندھ ہائیکورٹ کی دودھ کے نرخ مقرر کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو 10 دن کی مہلت
March 20, 2018

 کراچی (92 نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں دودھ کے نرخ مقرر کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو 10 دن کا وقت دے دیا ۔

 کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیک ہولڈرز میں بہت اختلافات تھے ۔ ریٹیلرز 95 روپے فی لیٹر پر راضی نہیں۔

ادھر ریٹیلرز نے کہا کہ اخراجات کے بعد دودھ 94 روپے فی لیٹر بنتا ہے جس پر جسٹس علی عباسی نے ریمارکس دیئے کہ دودھ 100 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے ، ہر کوئی کمانے کے چکر میں پڑا ہے ۔ اگر میکنزم نہیں بنا تو سندھ حکومت کو معاملہ سنبھالنے کا کہیں گے ۔

 دوسری طرف ڈیری فارمرز نے بتایا کہ لیاری میں دودھ 105 روپے فی لیٹر بیچا جا رہا ہے ۔ لیاری کی مارکیٹ کو حکومت نے ریگولرائز نہیں کیا ۔ ریٹیلرز نے عدالت سے درخواست کی کہ 98 روپے فی لیٹر قیمت طے کر دی جائے ۔

 کمشنر کراچی نے استدعا کی کہ فری ہینڈ دیا جائے تو 24 گھنٹے میں ٹھیک کردوں گا لیکن انتظامیہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔ کارروائی بعد میں کرتے ہیں، پہلے ضمانت ہو جاتی ہے ۔